بھارت میں مسلمان باڈی بلڈرکا بہیمانہ قتل

پیر 24 جولائی 2017 17:26

بھارت میں مسلمان باڈی بلڈرکا بہیمانہ قتل
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24 جولائی۔2017ئ) مودی سرکار کے آنے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد عروج پر نظر آرہا ہے اور حال ہی میں ایک اور مسلمان کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے نوجوان کی شناخت رفیق الدین کے نام سے کرتے ہوئے اسے ایک گینگسٹر بتاتے ہوئے قتل کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق تلواروں اور ڈنڈوں سے لیس 11افراد نے ممبئی سے 280کلومیٹر دور دھولے کے علاقے میں چائے خانے پر بیٹھے رفیق الدین کو سڑک پر گھسیٹ کرڈنڈے او ر تلواریں برساتے نظر آرہے ہیں،نامعلوم افراد نے رفیق الدین کو 27مرتبہ تلواروں اور ڈنڈوں کی مدد سے نشانہ بنایا جس کے بعد وہ موٹر سائیکلوں اور سکوٹرز پر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے دعوی کیا کہ رفیق الدن ایک جرائم پیشہ آدمی اور ضمانت پر رہا ہوا تھا ،اس پر قتل ،ریپ اور بھتہ خوری کے 30سے زائد مقدمات چل رہے تھے جبکہ قتل کی ممکنہ وجہ مختلف گینگز کی آپسی لڑائی ہوسکتی ہے ۔

پولیس کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سامنے آنے والے دعووں میں مذکورہ شخص کا نام نوید پٹھان بتایا گیا ہے جو ایک باڈی بلڈر تھا او رکئی مقابلوں میں حصہ لے چکا تھا،دبئی میں مقیم ایک صحافی نے ٹویٹ میں کہا کہ ہندو انتہا پسندوں نے پٹھان کو نشانہ بنایا ہے۔
 
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 17:26:50