بخاریسٹ ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل میزبان ملک کی ایرینا نے جیت لیا

رومانیا کی ایرینا نے 3۔6 اور 5۔7 سے جیت کر ٹرافی پر قبضہ جما لیا

پیر 24 جولائی 2017 21:29

بخاریسٹ ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل میزبان ملک کی ایرینا نے جیت لیا
رومانیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) رومانیا میں جاری بخاریسٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رومانیا کی ایرینا بیگو اور جرمنی کی جولیا جارجز میں جوڑ پڑا، رومانیا کی کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ تین سے با آسانی اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

جرمن پلیئر نے دوسرے سیٹ میں کچھ ہمت دکھائی اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن دلچسپ مقابلے کے بعد دوسرا سیٹ بھی رومانیا کی ایرینا نے سات پانچ سے جیت کر ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 21:29:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :