پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کی انعامی رقم موصول

22 لاکھ ڈالرز پی سی بی تمام رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کرے گا، ٹیکس کی کوئی کٹوتی نہیں کی گئی رقم کے 17 حصے کیے جائیں گے، 16 پلیئرز کو ایک حصہ ، انتظامیہ کے 13 ارکان میں ایک حصہ تقسیم ہوگا ہر کھلاڑی کو ایک کروڑ 17 لاکھ روپے، انتظامیہ کے ہر ممبر کے حصے میں کم ازکم 10 لاکھ روپے آئیں گے

پیر 24 جولائی 2017 22:12

پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کی انعامی رقم موصول
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کی انعامی رقم 22 لاکھ ڈالرز موصول ہوگئی ہے۔ پی سی بی تمام رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کرے گا۔ جس کے 17 حصے کیے جائیں گے۔ 16 پلیئرز کو ایک ایک حصہ اور ٹیم انتظامیہ کے 13 ارکان میں ایک حصہ تقسیم ہوگا۔چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کی انعامی رقم 22 لاکھ ڈالرز پی سی بی کو موصول ہوگئی ہے۔

رقم میں سے ٹیکس کی کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔ بورڈ 23 کروڑ روپے حساب کتاب کے بعد 17 حصوں میں تقسیم کرے گا، جس میں میگا ایونٹ کی فاتح ٹیم کے وہاب ریاض سمیت 16 کھلاڑیوں کو ایک ایک حصہ دیاجائے گا۔ سترہواں حصہ ٹیم انتظامیہ کے 13 ارکان میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس حساب سے ہر کھلاڑی کو تقریباً ایک کروڑ 17 لاکھ روپے ملیں گے، جبکہ انتظامیہ کے ہر ممبر کے حصے میں کم ازکم 10 لاکھ روپے آئیں گے۔

(جاری ہے)

چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد پاکستانی کرکٹرز پر انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ہرکھلاڑی کوایک ایک کروڑ روپے، جبکہ پی سی بی نے 10،10 لاکھ روپے انعام دیا۔ کپتان سرفرازاحمد اوربعض دوسرے پلیئرز کو قیمتی پلاٹ اورگاڑیاں بھی ملی ہیں۔ اس کے علاوہ انگلش کاؤنٹیز اور غیرملکی ٹی ٹوئنٹی لیگز کے دروازے بھی پاکستانی کرکٹرز کیلئے کھل گئے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 22:12:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :