بھارت کیخلاف 15 رکنی سری لنکن ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

ملندا پشپا کمارا کو خفیہ ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے، نمونیے کا شکار کپتان چندی مل کی جگہ رنگنا ہیراتھ قیادت کریں گے

پیر 24 جولائی 2017 22:12

بھارت کیخلاف 15 رکنی سری لنکن ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) سری لنکا نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے 15 رکنی ٹیم کااعلان کردیا۔ لنکن ٹیم میں شامل ملندا پشپا کمارا کو خفیہ ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔ نمونیے کا شکار کپتان چندی مل کی جگہ رنگنا ہیراتھ قیادت کریں گے۔سری لنکا اور بھارت کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعہ سے گال میں شروع ہوگا۔

سری لنکا نے ٹیسٹ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں اسپنر ملندا پشپا کمارا کو پہلی مرتبہ موقع دیا گیا ہے۔ ملندا کو سنداکن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں سری لنکا کا خفیہ ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔نمونیے کا شکارکپتان چندی مل کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیراتھ قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ آل راؤنڈر دھننجا ڈی سلوا اور فاسٹ بائولر نوان پردیپ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سلوا زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میں شامل نہیں تھے۔ انہیں کپتان دنیش چندی مل کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔پشپا کمارا کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں ساڑھے پانچ سو وکٹیں لینے کے باوجود اب تک موقع نہ مل سکا تھا۔ تاہم حالیہ سیزن میں 14 کی اوسط سی77 وکٹیں لینے پر ان کی قسمت کھل گئی۔ دیگر کھلاڑیوں میں اپل تھرنگا، کرونارتنے، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، گونارتنے، ڈکویلا، گوناتلاکے، دلروان پریرا، سورنگا لکمل، وشوا فرنینڈو اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 22:12:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :