سابق معروف ریسلر کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی

گریٹ کھالی نے جندر مہل کی مدد کی اور اس طرح چیمپئن اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے

پیر 24 جولائی 2017 22:33

سابق معروف ریسلر کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء)ڈبلیو ڈبلیو ای کا نیا ایونٹ بیٹل گرائونڈ گزشتہ رات ہوا اور اس میں سابق ورلڈ چیمپئن انڈین نڑاد ریسلر گریٹ کھالی کی واپسی بھی ہوئی۔اس ایونٹ میں جندل مہل ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا دفاع رینڈی اورٹن کے خلاف کررہے تھے اور یہ میچ پنجابی پریزن نامی جنگلے کے اندر ہوا۔گریٹ کھالی 2014 میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے چلے گئے تھے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ شب ان کی غیر متوقع واپسی نے سب کو حیران کردیا اور وہ بھی اس وقت جب رینڈی اورٹن میچ جیتنے کے قریب تھے۔

(جاری ہے)

تاہم گریٹ کھالی نے جندر مہل کی مدد کی اور اس طرح چیمپئن اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔تیس منٹ کے قریب جاری رہنے والا میچ گریٹ کھالی سے قبل کچھ زیادہ دلچسپ نظر نہیں آرہا تھا اور مین ایونٹ بیزارکن قرار دیا جارہا تھا۔دوسری جانب ایونٹ کے دیگر میچز میں کیون اوئنز نے اے جے اسٹائلز کو شکست دے کر یو ایس چیمپئن شپ ایک بار پھر جیت لی۔جان سینا ریسل مینیا 33 کے بعد پہلی بار روسوف کے خلاف ایکشن میں نظر آئے اور یہ میچ بھی زیادہ دلچسپ ثابت نہیں ہوا، تاہم جان سینا اسے جیتنے میں ضرور کامیاب رہے۔۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 22:33:15