آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان ، بھارتی کی میتھالی راج کو کپتان بنا دیا گیا

منگل 25 جولائی 2017 14:44

آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان ، بھارتی کی میتھالی راج کو کپتان بنا دیا گیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور قیادت بھارتی کپتان متھالی راج کو سونپی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم کا انتخاب میگا ایونٹ میں پلیئرز کی کارکرد گی کو سامنے رکھ کرکیا گیا ہے، ویمنز ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والی انگلش بلے باز ٹیمسن بیماؤنٹ، پلیئر آف دی فائنل کا اعزاز پانے والی آنیا شربسول، وکٹ کیپر سارا ٹیلر اور لیفٹ آرم اسپنر الیکس ہارٹلے، بھارتی ٹیم سے کپتان متھالی راج، ہرمنپریت کور اور دپیتی شرما، جنوبی افریقہ کی اوپنر لارا والورت، ماریزانے کیپ اور ڈین وین نیکرک جبکہ آسٹریلوی آل رائونڈر الائس پیری ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی جانب سے 369 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 7 وکٹیں حاصل کرنے والی آل رائونڈر نتالیا سکیور کو 12 ویں پلیئر کے طور پر رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ متھالی راج، سارا ٹیلر اور آنیا شربسول کو کیریئر میں دوسری مرتبہ آئی سی سی ورلڈ کپ الیون کیلیے چنا گیا ہے۔۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 14:44:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :