انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کا سنسنی خیز مقابلہ، مانچسٹر یونائیٹڈ فاتح

منگل 25 جولائی 2017 14:58

انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کا سنسنی خیز مقابلہ، مانچسٹر یونائیٹڈ فاتح
کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کا سنسنی خیز مقابلہ، مانچسٹر یونائیٹڈ فاتح،کیلی فورنیا کے سانتا کلارا فٹبال اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے اہم مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف کے اضافی منٹ میں لِنگارڈ نے گول کر کے مینیو کو برتری دلائی۔ انہترہویں منٹ میں ریال میڈرڈ کے کیس میرو نے پنلٹی پر گول کر کے حساب اور سکور برابر کر دیا۔ اسی ایک ایک کی برابری پر مقررہ وقت کا اختتام ہوا۔ تاہم اس کے بعد پنلٹی شوٹ آٹ پر مانچسٹر یونائیٹڈ نے دو ایک کی فتح اپنے نام کی۔ اعصاب شکن مقابلے سے کھلاڑی ہی نہیں تماشائی بھی بے حد محظوظ ہوئے۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 14:58:48