کرکٹ لیجنڈ پیٹرک پیٹرسن دو دہائیوں کی گوشہ نشینی کے بعد منظر عام پر آگئے

منگل 25 جولائی 2017 14:58

کرکٹ لیجنڈ پیٹرک پیٹرسن دو دہائیوں کی گوشہ نشینی کے بعد منظر عام پر آگئے
جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) پیٹرک پیٹرسن کی زندگی شہرت کی بلندیوں سے گمنامی کے اندھیرے تک کا سفر ہے۔ 80 کی دہائی کے تیز ترین بالر کی طوفانی بولنگ کرکٹ دیوانے کبھی بھول نہیں پائے۔

(جاری ہے)

ریٹائرمنٹ کے بعد پیٹرک پیٹرسن افلاس اور نفسیاتی مسائل کے باعث گوشہ نشینی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے جبکہ کرکٹ لیجنڈ کے بارے میں طرح طرح کی افواہیں گردش کرتی رہیں تاہم ایک بھارتی صحافی کرکٹ لیجنڈ کو ڈھونڈے میں کامیاب ہو گئے۔ انٹرویو کے دوران عظیم فاسٹ بالر نے ماضی کے یادگار اسپیلز کا ذکر کیا۔ پیٹرک پیٹرسن کا غربت کے ہاتھوں بولڈ ہونا ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 14:58:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :