چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان اور بابر اعظم کا کیبریبین لیگ سے معاہدہ

منگل 25 جولائی 2017 15:29

چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان اور بابر اعظم کا کیبریبین  لیگ سے معاہدہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کا کیریبین کرکٹ لیگ سے معاہدہ ہوگیا ہے۔چیمپینئز ٹرافی جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر غیرملکی منتظمین کا اعتماد بڑھنے لگا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مزید دو کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کرکٹ لیگ سے کنٹریکٹ سائن کردیئے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ مزاج اوپنر فخر زمان اور مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم سی پی ایل میں ان ایکشن ہوں گے۔ دونوں کرکٹرز سے معاہدہ چیمپینئز ٹرافی میں بہترین کارکردگی کی بدولت کیا گیا۔اس سے قبل حسن علی اور شاداب خان کا بھی کیریبین لیگ سے معاہدہ ہوچکا ہے۔ کیریبین کرکٹ لیگ چار اگست سے دس ستمبر تک جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 15:29:44