بھارت کو سبق سکھانے کیلئے پی سی بی کا نیا پلان تیار

منگل 25 جولائی 2017 15:29

بھارت کو سبق سکھانے کیلئے پی سی بی کا نیا پلان تیار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان طے ہونے والی سیریز کا انعقاد نہ ہونے کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ پڑوسی ملک سے جرمانہ اداکرنے کیلئے کوششیں کررہاہے تاہم تاحال اسے کامیابی نہیں ملی ہے۔

(جاری ہے)

اب پی سی بی نے بھارت کو سبق سکھانے کیلئے نیا پلان تیار کیا ہے جو آئی سی سی کو درمیان میں ڈالنے کیلئے ورلڈکپ میں روایتی حریف کے خلاف نہ کھیلنے کے آپشن پر غورکررہاہے۔تفصیلات کے مطابق28جولائی کو پی سی بی کے گورننگ بورڈکے اجلاس میں بھارت کے ساتھ سیریز کے ایجنڈے کوہی سرفہرست رکھاگیاہے۔بورڈنے اپنے وکلا کو کیس آگے بڑھانے کی ہدایت دے دی ہے ۔نئے پلان کے تحت پہلے یہ کیس آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے سامنے رکھاجائے گا ۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 15:29:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :