معاوضوں کا تنازعہ، آسٹریلین کر کٹ بورڈ پر کینگرو کرکٹرز نے دبا ئوبڑھا دیا

ٹاپ کرکٹرز نے معاوضوں کے تنازع پر یکجہتی کا ثبوت دیدیا،کر کٹرز کی دورہ بنگلہ دیش کے بائیکاٹ کی دھمکی

منگل 25 جولائی 2017 15:32

معاوضوں کا تنازعہ، آسٹریلین کر کٹ بورڈ پر کینگرو کرکٹرز نے دبا ئوبڑھا دیا
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) ضد پر اڑے آسٹریلوی بورڈ پر پلیئرز نے مزید دبا بڑھا دیا، سڈنی میں جمع ہوکر ٹاپ کرکٹرز نے معاوضوں کے تنازع پر یکجہتی کا ثبوت دے دیا۔آسٹریلیا کے ٹاپ کرکٹرز کی سڈنی میں خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو الیسٹر نکولسن، پلیئر لائزن آفیسر سائمن کیٹچ اور اے سی اے کے ایگزیکٹیو ممبر شین واٹسن بھی شریک ہوئے، جو کھلاڑی خود میٹنگ میں شریک نہیں ہوسکے، انھوں نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے اپنی موجودگی یقینی بنائی، اس موقع پر اے سی اے کی جانب سے پلیئرزکو کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی اب تک کی بات چیت پر بریفنگ دی گئی، کھلاڑیوں نے اس فیصلے کی توثیق کردی کہ وہ اپنے حصے کے 30 ملین ڈالر گراس روٹ لیول کیلیے مختص کرنے کو تیار ہیں جبکہ موجودہ صورتحال پر پلیئرز کی جانب سے فرسٹریشن کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے بعد اے سی اے ترجمان نے کہاکہ اگرچہ پلیئرز آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے ٹیسٹ ٹور پر جانے کیلیے تیار ہیں مگر اس کیلیے کرکٹ آسٹریلیا کو ان سے ایم اویو سائن اور ریونیو میں شراکت کا مطالبہ تسلیم کرنا ہوگا، ورنہ کسی بھی ایم او یو اور کنٹریکٹ کی عدم موجودگی کے باعث بے روزگار کرکٹرز اس ٹور کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ پلیئرز کی اس یکجہتی سے کرکٹ آسٹریلیا پر دبا مزید بڑھ گیا، اسی2 وجوہات کی بنا پر اگست کے وسط تک معاملے کو حل کرنا ہے کیونکہ اس کے بعد ایک تو بنگلہ دیش کا ٹور منسوخ ہوجائے گا اور دوسرا کمرشل پارٹنرز بھی راستہ تبدیل کردیں گے، اس میں صرف بورڈ کے اپنے اسپانسرز ہی نہیں بلکہ چینل نائن اور چینل ٹین دونوں کو انٹرنیشنل کرکٹ اور بگ بیش میں اسپانسر کرنے والے ادارے بھی شامل ہیں۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں کو دورہ بنگلہ دیش کی تیاریوں کیلیے 10 اگست کو ڈارون میں جمع ہونا ہے۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 15:32:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :