پاک چائنا فرینڈ شپ پیس مشن سائیکل ریس کراچی ویسٹ کے شاہ ولی نے چیت لی

کراچی ویسٹ ہی کے عبدالولی دوسرے اور کراچی ساؤتھ کے بلال بلوچ چند سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے

منگل 25 جولائی 2017 15:32

پاک چائنا فرینڈ شپ پیس مشن سائیکل ریس کراچی ویسٹ کے شاہ ولی نے چیت لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور کراچی ساؤتھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 30کلومیٹر طویل ’’اصغر بلوچ میمویل پاک چائنا فرینڈشپ پیس مشن سائیکل ریس‘‘ کراچی ویسٹ کے شاہ ولی نے 34منٹ23سیکنڈ میں جیت لی ہے۔مزار قائد سے شروع ہونے والی اس ریس میں کراچی ویسٹ ہی کے عبدالولی دوسرے اور کراچی ساؤتھ کے بلال بلوچ چند سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔

ریس کا افتتاح سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ آ ف سندھ ہائیکورٹ نے فلیگ لہرا کر کیا۔ اس موقع سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور ریس کے چیف آرگنائز ملک کلیم احمد اعوان اور کراچی ساؤتھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر سجاد بلوچ بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ریس مزار قائد سے شروع ہوکر شاہراہ قائدین، نرسری،شاہراہ فیصل ، ایف ٹی سی فلائی آور، کورنگی روڈ، کالاپل، قیوم آباد، میٹروپول ہوٹل ،پی سی ہوٹل، شاہین کمپلیکس ، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، مولوی تمیز الدین خان روڈ اور پی آئی ڈی سی ہاؤس سے ہوتی ہوئی ریلوے اسٹیڈیم پر ختم ہوئی۔

سائیکل ریس میں 67اولمپکس گروپ اور 35آرڈینری گروپ سمیت کل 102تیز رفتار ترین سائیکلسٹوں نے شرکت کی۔سائیکلسٹوں اور منتظمین کی حفاظت کے لئے پاکستان رینجرز سندھ، کراچی پولیس اور وزارت ِ داخلہ سندھ نے ختم انتظامات کررکھے تھے۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 15:32:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :