سری لنکا اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دور ان تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی

منگل 25 جولائی 2017 15:37

سری لنکا اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا
گال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل بدھ سے 30 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دور ان تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جولائی سے گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 اگست، دوسرا 24 اگست، تیسرا 27 اگست، چوتھا 31 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 6 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 15:37:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :