صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد اور اس کا فروغ ضروری ہے ،سلیم خمیسانی

منگل 25 جولائی 2017 16:04

صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد اور اس کا فروغ ضروری ہے ،سلیم خمیسانی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین و سماجی کارکن محمد سلیم خمیسانی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو اتحاد و بھائی چارگی امن کے قیام کے ساتھ معاشرے سے منفی سرگرمیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا،صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد اور اس کا فروغ ضروری ہے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض اور قومی ذمہ داری ہے ان خیالا ت کا اظہار محمد سلیم خمیسانی نے ینگ فٹ بال گرائونڈ میں ینگ اقبال کلب اور ینگ کھو کھرآپار کلب کے کھلاڑیوں اور نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر استاد صالح محمد ،استاد مشکی ،آدم مشکی ،مجید بلوچ،رحیم بولو ،اسلم کامریڈ ،سانڈ ماما،احمد استاد،الیاس گول کیپر اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،سلیم خمیسانی نے کہاکہ کھیلوں کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں اور منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکتا ہے سلیم خمیسانی نے کہا کہ فٹ بال کے تمام ڈیپارٹمنل ٹیمیں مثلاً حبیب بنک ،،نیشنل بنک ،اسٹیل ملز ،پورٹ قاسم ،PWD،PIAفوری بحال ہونے چاہیئے اس سے فٹ بال کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اس وقت پاکستان میں فٹ بال کھیل کا معیار تیزی کے ساتھ زوال پذیر کا شکار ہورہا ہے فٹ بال میں سفارش اور پرچی سسٹم کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور فیصلے میرٹ پر کئے جائیں تو نئے ٹیلنٹ کے ساتھ فٹ بال کھیل کو فروغ اور میدانوں کو آباد کیا جاسکتا ہے اگر کھیل کے میدان آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہونگے کھیلوں کو فروغ دیکر نوجوانوں کو انتہا پسندی اور منفی سرگرمیوں سے بچایا جاسکتا ہے محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ پاکستان میں فٹ بال کے عالمی کھلاڑیوں کی آمد سے فٹ بال کھیل کو تقویت اور پاکستان کے بین الاقوامی امیج میں اضافہ ہوگا۔

وقت اشاعت : 25/07/2017 - 16:04:31