خالد لطیف ٹریبیونل میں پیش نہیں ہوں گے، جواب کوریئر کے ذریعے بھجوادیا

ٹربیونل نے انہیں نظرانداز کر کے یکطرفہ کارروائی کی،خالد لطیف کا تحریری جواب میں موقف

منگل 25 جولائی 2017 17:33

خالد لطیف ٹریبیونل میں پیش نہیں ہوں گے، جواب کوریئر کے ذریعے بھجوادیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء)معطل کرکٹر خالد لطیف نے اسپاٹ فکسنگ کی سماعت کرنے والے ٹریبونل کو تحریری جواب بھجوادیا ہے۔ وہ ٹریبونل میں(آج)بدھ کو خود پیش نہیں ہوں گے۔معطل کرکٹرخالد لطیف نے کوریئر کمپنی کے ذریعے اپنا جواب ٹربیونل کو بھجوادیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لطیف نے تحریری جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹربیونل نے انہیں نظرانداز کر کے یکطرفہ کارروائی کی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے گواہوں کے بیانات ان کی عدم موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے۔ ان کے وکیل کو گواہوں پر جرح کرنے کا موقع نہیں ملا، جس سے کیس کی شفافیت پر اثر پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لطیف نے تحریری جواب میں مزید کہا ہے کہ گواہوں کے بیانات کی کاپی متعدد بار مانگی گئی، مگر آخری روز کاپی دے کر تحریری جواب دینے کا کہا گیا۔خالد لطیف کیس کی سماعت 26 جولائی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی، جس میں فریقین کو تحریری دلائل جمع کرائیں گے۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 17:33:03