ْقومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے تیزاب سے کھیلنے لگا

منگل 25 جولائی 2017 17:39

ْقومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی  حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے تیزاب سے کھیلنے لگا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کا فاسٹ بولر اسدعلی اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے تیزاب کے ساتھ کھیلنے لگا ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا سے تعلق رکھنے والے قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرکا ٹانگوں میں لنگ کے باوجود کرکٹ کھیل کر ملک کی نمائندگی کرنے کا خواب تو پورا ہوگیا لیکن معاوضہ نہ ملنے پر حالات نے اسے تیزاب سے کھیلنے پر مجبور کردیا۔اسد کو بیٹری ریپرنگ کا کام دینے والا دکان مالک کہتا ہیکہ اسدکوغلط ہاتھوں میں جانے سے بچانے کے لیے کام پر رکھاہے۔اسد گزشتہ سال انڈیا میں قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکا ہے جہاں آل راونڈر پرفارمنس پرخوب داد وصول کی۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 17:39:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :