فیصل آباد،کبڈی کوچنگ اینڈ ریفری کورس کے نتائج کا اعلان

عبدالحکیم نے 85فیصد نمبرلے کر پہلی ، فضل حق گجر نے دوسری اور ڈاکٹر مجیب الرحمان ساحل نے تیسری پوزیشن حاصل کی

منگل 25 جولائی 2017 17:39

فیصل آباد،کبڈی کوچنگ اینڈ ریفری کورس کے نتائج کا اعلان
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) کبڈی کوچنگ اینڈ ریفری کورس کے نتائج کا اعلان کردیاگیا عالمی کبڈی مبصر وسیکرٹری ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن طیب گیلانی نے پیپرز چیک کیے نتائج کے مطابق عبدالحکیم نے 85فیصد نمبرلے کر پہلی ، فضل حق گجر نے 74فیصد نمبر کے ساتھ دوسری ڈاکٹر مجیب الرحمان ساحل نے 70فیصد نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی پہلی دس پوزیشنز لینے والوں میں محمد جاوید کوچ نے 67فیصد ماسٹرسلامت علی 64فیصد افتخار علی ٹھاکر نے بھی 64فیصد میاں آصف شیر نے 63فیصد محمد حفیظ بھروانہ نے 62فیصد شہزاد سلیم نے 59فیصد تنویر ممتاز گجر نے 57فیصد اور محمد کاشف نے بھی 57فیصد نمبرحاصل کیے دیگر کامیاب ہونے والوں میں اسماء ریاض ، ارشد گجر ، بابا پرویز اختر، رانا سعید خاں ، عرفان بلا بھٹی ، نذیر احمد،ملک احمدعلی چنیوٹ، ساجد انور NTU،ر انا امجد خاں ، رانا اکرام ،فہد حسین ،محمد اصغر گجر، بابر شیخ ، راشد بٹ شامل ہیں کورس میںفیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 50آفیشلز نے حصہ لیا تھا۔

(جاری ہے)

چوہدری جاوید کمال ،چوہدری پرویز کموکا، سیکرٹری پنجاب چوہدری محمد اعجاز ،سیکرٹری فیڈریشن محمد سرور رانا ودیگر سپورٹس تنظیموں کے سربراہوں نے طیب گیلانی کوآرڈنیٹر کو رس اورکامیاب ہونے والے آفیشلز کو مبارکباد دی ۔ طیب گیلانی نے بتایا کہ پوزیشن ہولڈرز کو آئندہ ہونے والے نیشنل اورانٹر نیشنل ایونٹس میں ٹیکنیکل ڈیوٹی کے لیے بھیجا جائے گا۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 17:39:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :