کوئنٹن ڈی کوک کے پی ایس ایل 3میں ان ایکشن نظر آنے کا امکان بڑھ گیا

منگل 25 جولائی 2017 20:42

کوئنٹن ڈی کوک کے پی ایس ایل 3میں ان ایکشن نظر آنے کا امکان بڑھ گیا
کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئٹن ڈی کوک کے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ان ایکشن نظر آنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

24سالہ کوئنٹن ڈی کوک اس وقت گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کے فرنچائز بینونی کے کپتان ہیں جس کے مالک پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن پشاور زلمی کے جاوید آفریدی ہیں جس کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے نظر آسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک ،مائیکل ہسی اور مچل جونسن بھی پی ایس ایل 3میں کسی فرنچائز کی جانب سے کھیلتے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 20:42:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :