میری نصف انٹر نیشنل وکٹوں کا کریڈٹ وسیم اکرم کوجاتا ہی:وقار یونس

منگل 25 جولائی 2017 20:42

میری نصف انٹر نیشنل وکٹوں کا کریڈٹ وسیم اکرم کوجاتا ہی:وقار یونس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا کہنا تھا کہ ان کی نصف انٹر نیشنل وکٹوں کا کریڈٹ ساتھی پیسر وسیم اکرم کوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ’’ اگر وسیم اکرم دو وکٹیں لیتے تو میرے لیے 3لینا لازمی ہوتیں اور اگر میں 3وکٹیں لیتا تو وسیم کے لیے 4وکٹیں لینا ضروری ہوجاتا ،ہمارے مابین ہمیشہ ایک دوستانہ جنگ جاری رہتی تھی اور پاکستانی ٹیم کو اس کا سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ‘‘۔یاد رہے کہ وقار یونس نے 87ٹیسٹ میچز میں 373اور 262ون ڈے مقابلوں میں 416شکار کیے جبکہ وسیم اکرم نے 104ٹیسٹ میچ کھیل کر 414اور 356ون ڈے مقابلوں میں 502کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا۔۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 20:42:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :