پشاور کا نوعمرکھلاڑی جاپان میں منعقدہ جونئیر اوپن سکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

خوشحال ریاض خان نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی زی ٹائو یوکو ہراکر اپ سیٹ کردیاکوارٹر فائنل کل کھیلا جائے گا

منگل 25 جولائی 2017 21:47

پشاور کا نوعمرکھلاڑی جاپان میں منعقدہ  جونئیر اوپن سکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پشاور کا نوعمرکھلاڑی خوشحال ریاض خان نے جاپان میں ہونے والے جونئیر اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی زی ٹائو یوکو ہراکرجاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا دوسرے رائونڈ میں ٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈ کو ہرا کر خوشحال نے اپ سیٹ کردیا جبکہ انڈر17کیٹگری میں عزیر شوکت نے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیاسکواش کے بین الاقوامی مقابلے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ منگل کے روز یوکوہاما میں شروع ہوئے پہلے روز دو میچ کھیلے گئے ٹورنامنٹ کی انڈر 15کیٹگری میں خوشحال ریاض کا پہلا میچ جاپان نمبر1سوٹا میکاوا کے خلاف تھا یہ مقابلہ خوشحال نے 3-0سے جیت کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا میچ کا سکور 11-1،11-2 اور 11-3رہا دوسرے رائونڈ کا میچ ٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے زی ٹائویو کے خلاف تھا تاہم خوشحال ریاض نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تجربہ کار کھلاڑی کو بھی 3-0 سے ہرادیا جس کے دوران سکور11-5،11-4 اور11-6رہاٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈ کو بھاری مارجن سے ہراکر پاکستانی کھلاڑی خوشحال ریاض نے ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیاخوشحال ریاض خان بدھ کے روز ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل کھیلے گااسی طرح ٹورنامنٹ کی انڈر 17کیٹگری میںپاکستان کے عزیر شوکت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا پہلے رائونڈ میںعزیر نے جاپان کے تکاکی یاموچی کا سامنا کیا جو عزیر شوکت کے جارحانہ کھیل کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا عزیر شوکت جاپانی کھلاڑی کو 3-0سے ہرا کر اگلے رائونڈمیں پہنچ گیا جہان اس کا مقابلہ جاپان کے ٹاپ سیڈکیٹو مٹسوئی سے تھا لیکن وہ بھی عزیر کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا اور عزیر نے یہ میچ بھی 3-0جیت لیا یوں دونوں نوعمر پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کی دونوں اہم کیٹگریز کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔

وقت اشاعت : 25/07/2017 - 21:47:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :