یوئیفا ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ،ڈنمارک اورہالینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

منگل 25 جولائی 2017 21:08

یوئیفا ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ،ڈنمارک اورہالینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) یوئیفا ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ میں ڈنمارک اور ہالینڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لیے،ایونٹ کے کوارٹر فائنل 29 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق یوئیفا ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ میں اعصاب شکن مقابلے جاری ٹرافی پر قبضہ جمانے کے لیے تمام ٹیمیں خوب جان مارنے میں مصروف۔ ایونٹ میں کل دو اہم میچز کھیلے گئے پہلے معرکے میں ڈنمارک اورناروے کی ٹیموں کے درمیان گھمسان کا رن پڑا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کیگول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

کھیل کے آغاز میں ہی ڈنمارک کی اسٹار کھلاڑی کیتھرائن وجے نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔دوسرے مقابلے میں ہالینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے دونوں ٹیموں نے خوب پسینہ بہایا۔

(جاری ہے)

27 ویں منٹ میں ہالینڈکی شیردہ اسپیٹس نے گیندکو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو سبقت دلائی جو کہ پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی بیلجئم کی ٹیم نے شاندار کم بیک کیاٹیسا ویلالٹ نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ کھیل ختم ہونے سے چند لمحات پہلے جیکس نے گول کر کے ایک بار پھر ہالینڈ کو برتری دلا دی ،حریف ٹیم نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوششیں کی لیکن ہالینڈ کی دفاعی حکمت کی بدولت گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 21:08:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :