پی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کو کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی

جن کرکٹروں نے کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت طلب کی تھی ان تمام کو این اوسی جاری کردیا گیا ہے، ترجمان بورڈ بورڈ نے قومی کرکٹرز کی ملک سے باہر مصروفیت کے نتیجے میں کاکول میں فٹنس کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے البتہ لاہور میں ہائی پرفارمنس کیمپ جاری رہے گا

منگل 25 جولائی 2017 21:55

پی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کو کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان بورڈ کے مطابق جن کرکٹروں نے کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت طلب کی تھی ان تمام کو این اوسی جاری کردیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کیریبئن لیگ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، شعیب ملک، حسن علی، فخر زمان، شاداب خان، بابر اعظم، وہاب ریاض اور عماد وسیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان سات کے علاوہ محمد سمیع، کامران اکمل اور سہیل تنویر بھی کیریبئن لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔یہ لیگ ویسٹ انڈیز کے مختلف جزائر میں چار اگست سے نو ستمبر تک کھیلی جائے گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پانچ کرکٹر محمد عامر، جنید خان، یاسر شاہ اور عماد وسیم اس وقت انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ کپتان سرفراز احمد کو اپنے ویزے کا انتظار ہے۔ انھوں نے انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے پانچ میچ کھیلنے کا مختصر معاہدہ کیا ہے۔پاکستانی کرکٹروں کی ملک سے باہر مصروفیت کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کاکول میں فٹنس کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے البتہ لاہور میں ہائی پرفارمنس کیمپ جاری رہے گا۔ ۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 21:55:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :