قومی بیچ نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ ماہ 29 اگست سے کراچی میں شروع ہوگی

جمعرات 27 جولائی 2017 12:06

قومی بیچ نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ ماہ 29 اگست سے کراچی میں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیچ نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ ماہ 29 اگست سے کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی پندرہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یکم اور دو ستمبر کو بین الصوبائی اور انٹر ڈیپارٹمنٹ نیچ نیٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد بھی ہوگا۔ چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 27/07/2017 - 12:06:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :