انٹرنیشنل چیمپئنز کپ: بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا

جمعرات 27 جولائی 2017 14:30

انٹرنیشنل چیمپئنز کپ: بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء)انٹرنیشنل چیمپئنز کپ میں بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا، واحد اور فیصلہ کن گول نیمار نے کیا، مانچسٹر سٹی نے ریال میڈرڈ کو چار ایک کی شکست سے نڈھال کر دیا۔

(جاری ہے)

امریکی ریجن میں انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے اہم میچ بارسلونا اور مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، انیسٹا، سوآریز اور نیمار جیسے سپر سٹارز کی ٹیم نے انگلش کلب پر برتری کی دھاک بٹھائی، پہلے ہاف کے اکتیسویں منٹ میں نیمار نے شاندار گول سکور کیا، بارسلونا ٹیم کی یہی سبقت پہلے اور پھر دوسرے ہاف کے آخر تک برقرار رہی، مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی نے رال میڈرڈ کو چار ایک کی شکست سے دوچار کر دیا، دونوں تگڑی ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف میں تگڑا مقابلہ ہوا، پہلے ہاف کے بغیر کسی گول نے میچ میں سنسنی ڈال دی، دوسرے ہاف میں کھلاڑیوں کے جارحانہ کھیل سے دلچسپی بڑھی، مانچسٹر سٹی کے اوٹامنڈی اور سٹرلنگ کے گولز نے برتری دلائی، پھر سڑسٹھویں اور بیاسویں منٹ میں مزید دو گولز سے مانچسٹر سٹی کا سکور چار ہو گیا، ریال میڈرڈ کی طرف سے واحد گول آخری منٹ میں آسکر نے کیا۔
وقت اشاعت : 27/07/2017 - 14:30:44