کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی سے ملاقات

ضلع کورنگی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی،اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی عمر رندھاوا

جمعرات 27 جولائی 2017 15:38

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی عمر رندھاوا نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فر ذریعے ضلع کورنگی میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ اور کھیل کے ذریعے امن کا قیام ممکن بنا یا جائیگا ،ضلع کورنگی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ضلعی انتظامیہ اسپورٹس آرگنائزرسے ہر ممکن تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات عظمت اللہ خان کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے خازن اعجاز احمد، اسپورٹس جرنلسٹ صغیر انصاری بھی موجود تھے وفد نے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کورنگی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی عمر رندھاوا کی کھیلوں کے فروغ کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے دلچسپی کو سراہا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمر رندھاوا نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کورنگی سید مہدی شاہ ضلع میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور کھیلوں کے ذریعے منفی سرگرمیوں کے خاتمے اور قیام امن کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ جشن آزادی کے موقع پر ضلع کورنگی میں کھیلوں کی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا اس حوالے سے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پر شوٹنگ بال میچ اور راشد لطیف کرکٹ اسٹیڈیم پر کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے ضلع انتظامیہ کورنگی کی جانب سے کھیلوں کی سرپرستی پر ڈپٹی کمشنر کورنگی سید مہدی شاہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہیں ضلع میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے ھوالے سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا ۔
وقت اشاعت : 27/07/2017 - 15:38:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :