کھلاڑی تنازعہ ختم کرکے واپس میدان میں آ جائیں،

ہم ہر فیصلہ تسلیم کرنے کو تیار ہیں‘ سربراہ کرکٹ آسٹریلیا اگر یہ معاملہ حل نہ ہوا تو ہم ثالثی کی تجویز پیش کریں گے ،کرکٹ کی اصطلاح میں ہم امپائر کا فیصلہ قبول کر لینگے‘ جیمز سدر لینڈ

جمعرات 27 جولائی 2017 16:58

کھلاڑی تنازعہ ختم کرکے واپس میدان میں آ جائیں،
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمز سدرلینڈ نے کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تنازعہ ختم کر دیں اورواپس میدان میں آ جائیں۔آسٹریلیا کی اے ٹیم کو جنوبی افریقہ جانا تھا لیکن کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان معاوضوں کے معاملے پر اختلافات کی وجہ سے یہ دورہ منسوخ کرنا پڑا۔بی بی سی کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمز سدرلینڈ نے کہا کہ اگر یہ معاملہ حل نہ ہوا تو ہم ثالثی کی تجویز پیش کریں گے۔

ہم ہر فیصلہ تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔ کرکٹ کی اصطلاح میں ہم امپائر کا فیصلہ قبول کر لیں گے۔کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن نے جواب میں کہا کہ وہ مذاکرات کرتی رہے گی۔کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑی کھو دئیے ہیں اور اب کھلاڑیوں کو بیروزگار کرنے، طویل عرصے تک مالیاتی شفافیت کے بغیر کام کرنے اور تین ماہ تک ثالثی کو نظرانداز کرنے کے بعد اب کرکٹ آسٹریلیا کو جلدی پڑی ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا نے ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کردہ ایک دستاویز کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ یہ گراس روٹ سطح پر کھیل کے لیے نقصان دہ ہے۔یہ تنازعہہ اس وقت اٹھ کھڑا ہوا جب آسٹریلین بورڈ نے کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے معاوضے کا نیا نظام متعارف کروانے کی کوشش کی۔ اس سے قبل کرکٹ کھلاڑیوں کو بورڈ کی آمدن کا ایک حصہ ملتا تھا۔کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن نے اس منصوبے کوسخت مایوس کنقرار دیا تھا۔
وقت اشاعت : 27/07/2017 - 16:58:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :