گال ٹیسٹ : سر ی لنکن اوپنر دمتھ کارونارتنے کے ریویو نے تھرڈ امپائر کو مذاق اڑانے پر مجبور کردیا

جمعرات 27 جولائی 2017 17:09

گال ٹیسٹ : سر ی لنکن اوپنر دمتھ کارونارتنے کے ریویو نے تھرڈ امپائر کو مذاق اڑانے پر مجبور کردیا
گال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27 جولائی۔2017ئ) گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سر ی لنکن اوپنر دمتھ کارونارتنے کے ریویو نے تھرڈ امپائر کو بھی ان کا مذاق اڑانے پر مجبور کردیا ۔

(جاری ہے)

بھارت کےخلاف گال ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان ٹیم 600رنز کا بڑا مجموعہ سکور بورڈ پر سجا کر پویلین لوٹی جس کے بعد کارونارتنے اور اپل تھرنگا نے میزبان ٹیم کے لیے اننگز کا آغاز کیا ،دوسرے ہی اوور میں کارونارتنے 2کے انفرادی سکور پر امیش یادو کے ایک ان سوئنگ گیند کو مڈ وکٹ کھیلنے کی کوشش پر پیڈ پر کھا بیٹھے اور امپائر نے بھی انہیں فوری طور پر آﺅٹ قرار دیدیا تاہم تھرنگا سے مشورے کے بعد کارونارتنے نے فیصلے کو چیلنج کردیا، تھرڈ امپائرروڈ ٹکر نے ریویو کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ”یہ چیلنج کچھ زیادہ اچھا نہیں لگ رہا“ ۔

ری پلیز میں گیند مڈل سٹمپ سے ٹکراتی دکھائی دی اور کارونارنتے کو پوویلین لوٹنا پڑا۔

وقت اشاعت : 27/07/2017 - 17:09:24