پشاور، نیشنل ایج گروپ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں گرلز مقابلوں کا آغاز ہوگیا

صدر صوبائی سکواش ایسوسی ایشن قمرزمان نے باقاعدہ طور پر گرلز مقابلوں کا افتتاح کیا

جمعرات 27 جولائی 2017 20:59

پشاور، نیشنل ایج گروپ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں گرلز مقابلوں کا آغاز ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) نیشنل ایج گروپ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں گرلز مقابلوں کا بھی آغاز ہوگیا ‘پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے باقاعدہ طور پر گرلز مقابلوں کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر منور زمان ‘عبدالرئوف ‘کوچز اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘بروز جمعرات ہونیوالے گرلز مقابلوں میں پشاور کی لائبہ اعجاز نے حفصہ کو تین صفر ‘نائمہ خالد نے ہریم کو تین صفر ‘کلثوم نے ثنائ کو تین ایک ‘مائرہ نے زرین کو تین صفر ‘حرائ نے کشمالہ کو تین صفر ‘ایمان جبین نے مہوش کو تین صفر جبکہ نمرہ عقیل نے مناہل کو تین صفر سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

بوائز کوارٹر فائنل انڈر17 کے مقابلوں میں پی اے ایف کے ایم ثاقب اقبال نے سندھ کے رفیع خان کو تیرہ گیارہ ‘گیارہ چار اور گیارہ سات سے شکست دی ‘پنجاب کے عون عباس نے پنجاب ہی کے ملک عبدالمعز کو گیارہ پانچ ‘تین گیارہ ‘گیارہ تین اور بارہ دس سے شکست دی ‘پنجاب کے فرحان ہاشمی نے پنجاب ہی شہزاد کو پانچ گیارہ ‘گیارہ نو ‘گیارہ سات اور گیارہ سات سے ہرایا جبکہ سندھ کے نوید رحمان نے پی اے ایف کے حمزہ کو گیارہ سات ‘بارہ دس اور گیارہ آٹھ سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ‘انڈر15 کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں پی اے ایف کے عباس نواز نے پنجاب کے طیب رئوف کو گیارہ نو ‘گیارہ سات ‘نو گیارہ اور گیارہ پانچ ‘نورزمان نے کے پی کے وجیہہ اللہ کو گیاہ پانچ ‘گیارہ پانچ اور گیارہ پانچ ‘پی اے ایف کے علی شیر نے پنجاب کے عبدالمعز کو گیارہ پانچ‘تین گیارہ ‘گیارہ چھ اور گیارہ پانچ جبکہ پنجاب کے جنید نے خیبرپختونخوا کے حماد خان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد گیارہ نو ‘سات گیارہ ‘چار گیارہ ‘تیرہ گیارہ اور گیارہ چھ سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ‘انڈر13 کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں کے پی کے فہد شریف نے کے پی ہی کے مطاہر کو گیارہ سات ‘سات گیارہ ‘تیرہ پندہ ‘گیارہ پانچ اور گیارہ سات ‘پی اے ایف کے ایم عماد نے کے پی کے ایم خان کو گیارہ چار ‘گیارہ تین اور گیارہ نو ‘کے پی کے حذیفہ نے پنجاب کے عثمان ندیم کو گیارہ سات ‘گیارہ تین اور گیارہ تین جبکہ کے پی کے ایم حمزہ نے کے پی کے ہی شیراز اکبر کو گیارہ چار ‘تیرہ گیارہ اور گیارہ تین سے شکست دے کرسیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

۔
وقت اشاعت : 27/07/2017 - 20:59:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :