سوشل میڈیا صارفین سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف کو ’حلا ل اور حرا م‘ کا فرق سمجھانے لگے

ہفتہ 29 جولائی 2017 14:53

سوشل میڈیا صارفین سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف کو ’حلا ل اور حرا م‘ کا فرق سمجھانے لگے
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29 جولائی۔2017ئ) بھارتی ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بلے باز محمدکیف سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرکے مصیبت میں آگئے ، محمد کیف کے مداحوں نے انہیں حلال و حرام میں فرق کی تمیز سکھانا شرو ع کردی ۔

(جاری ہے)

37سالہ کیف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ شطرنج کھیلنے کی تصویر شیئر کی تاہم حیران کن طور پر انہیں اس تصویر پر طرح طرح کے کمنٹس ملنے لگے ،انور شیخ نامی ایک شخص نے کیف سے کہا کہ ”بھائی یہ حرام کھیل ہے “ ،محمد عمران نامی شخص نے لکھا کہ ”شطرنج کھیلنا اسلام میں منع ہے“،قمر الحق نامی صارف نے لکھا”لگے رہو بھائی جان،نئی دنیا اور نئے شوق ،اسلام میں یہ مشغلہ ناپسندیدہ ہے لیکن مجھے پسند ہے“۔

محمد کیف اپنی تصویر پر ایسے کمنٹس دیکھ کر تلملا اٹھے اور ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” کیا؟،ٹھیکیدار جی سے پوچھئے کیا سانس لینا بھی حرام ہے یا نہیں؟،کمال ہے یار“ ۔ 

سوشل میڈیا صارفین سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف کو ’حلا ل اور حرا م‘ کا فرق سمجھانے لگے
وقت اشاعت : 29/07/2017 - 14:53:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :