سابق فٹبالر ایرتگان باغی رہنما کی حمایت کرنے پر گرفتار

ہفتہ 29 جولائی 2017 16:35

سابق فٹبالر ایرتگان باغی رہنما کی حمایت کرنے پر گرفتار
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) ترک حکام نے باغی رہنما فتح اللہ گولن سے ہمدردی رکھنے پر سابق نیشنل فٹبالر بیکر ایرتگان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ بیگر ایرتگان بھی جلاوطن رہنما گولن کے حامی ہیں، ترک پولیس نے انھیں بے لاک نیٹ ورک استعمال کرنے پر گرفتار کیا جو باغی رہنما کا نیٹ ورک بیان کیا جاتا ہے، ایرتگان کا گزشتہ دنوں باساکیشر نامی کلب سے معاہدہ آف سیزن میں ختم کردیاگیا تھا، اس سے قبل ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ایرتگان کی گرفتاری گذشتہ برس بغاوت کی ناکام کوشش کرنے والوں کیخلاف جاری کریک ڈان میں ہوئی۔
وقت اشاعت : 29/07/2017 - 16:35:15