غیر منظور شدہ لیگ میں شرکت،ہانگ کانگ کے کرکٹر حسیب امجد ایک سال کیلئے معطل

پیر 31 جولائی 2017 12:15

غیر منظور شدہ لیگ میں شرکت،ہانگ کانگ کے کرکٹر حسیب امجد ایک سال کیلئے معطل
ہانگ کانگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31جولائی۔2017ئ) ہانگ کانگ کرکٹ بورڈ نے منظوری لیے بغیر غیر منظور شدہ لیگ میں شرکت کرنے پر اپنے کھلاڑی حسیب امجد کو 1سال کے لیے معطل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

حسیب امجد نے ایشیاءپریمیئر لیگ میں شرکت کی تھی جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے منظور شدہ ٹورنامنٹ نہیں تھا، ہانگ کانگ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کو اس میں شرکت سے منع کرنے کے باوجود حسیب امجد بورڈ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ میں نیپال سٹرومز کیلئے کھیلے جس پر کرکٹ بورڈ نے اپنے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے 19 جون 2018ءتک تمام کرکٹ سرگرمیوں میں شرکت پر پر پابندی عائد کر دی ۔
 
وقت اشاعت : 31/07/2017 - 12:15:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :