معین علی 79سال میں ٹیسٹ ہیٹرک کرنے والے پہلے برطانوی سپنر بن گئے

muhammad ali محمد علی پیر 31 جولائی 2017 19:49

معین علی 79سال میں ٹیسٹ ہیٹرک کرنے والے پہلے برطانوی سپنر بن گئے
اوول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31جولائی۔2017ئ) برطانوی آف سپنر معین علی 79سال میں ہیٹرک کرنے والے پہلے انگلش سپن باﺅلر بن گئے ۔ جنوبی افریقہ کیخلاف اوول کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز معین علی نے پہلے پروٹیز اوپنر ڈین ایلگر اور پھر کگیسو ربادا کو سلپ میں کیچ آﺅٹ کروایا اور پھر اپنے اگلے اوور کی پہلی گیند پر مورنے مورکل کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کی جسے امپائر نے مسترد کردیا ،انگلینڈ نے امپائر کا فیصلہ چیلنج کیا اور ری پلیز میں گیند وکٹوں سے ٹکراتی دکھائی دی اور معین علی کی ہیٹ ٹرک مکمل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سابق برطانوی آف سپنر ٹام گوڈرڈ نے 1938ءمیں جنوبی افریقہ ہی کے خلاف ہیٹرک کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا تھا ۔
وقت اشاعت : 31/07/2017 - 19:49:35