اوول ٹیسٹ ، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 239 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلی

پیر 31 جولائی 2017 20:05

اوول ٹیسٹ ، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 239 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2017ء) انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میں 239 رنز سے شکست دے کر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلی، جنوبی افریقہ کی ٹیم 492رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 252 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر136،باہوما32، کرس مورس اور مہاراج24,24 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں معین علی نے 4،جونز نی3، بین سٹوکس نے 2 اور سٹیورڈ براڈ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا اور آخری ٹیسٹ4اگست سے کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اوول کرکٹ گرائونڈ پرکھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز4وکٹوں کے نقصان پر150رنز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم252رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر کے سوا کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے جنوبی افریقہ کی وکٹیں گرتی گئیں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر136،باہوما32، کرس مورس اور مہاراج24,24 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں معین علی نے 4،جونز نے 4، بین سٹوکس نے 2 اور سٹیورڈ براڈ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا اور آخری ٹیسٹ4اگست سے کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 31/07/2017 - 20:05:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :