مونٹریال الیکٹرک کار ریس برازیلی ڈرائیور نے جیت لی

تیز رفتاری اور مہارت کی معمولی ٹکروں سے تماشائی بھی بے حد محظوظ ہوئے

پیر 31 جولائی 2017 21:59

مونٹریال الیکٹرک کار ریس برازیلی ڈرائیور نے جیت لی
مونٹریال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2017ء) مونٹریال میں ہونے والی الیکٹرک کار ریس برازیلی ڈرائیور نے جیت لی۔ تیز رفتاری اور مہارت کی معمولی ٹکروں سے تماشائی بھی بے حد محظوظ ہوئے۔ کینیڈا کے خوبصورت ٹریک پر الیکٹرک کار ریس کے مقابلے میں دنیا بھر کے ڈرائیور اِن ایکشن ہوئے۔

(جاری ہے)

آگے نکلنے کے جوش میں ڈرائیورز ہی نہیں، تماشائی بھی پٴْرجوش نظر آئے۔ ڈرائیورز نے تیز رفتاری پر کنٹرول، مہارت اور کمال تجربہ کاری سے ریس کو سنسنی خیز بنا دیا۔ اس ریس میں برازیلی ڈرائیور لوکاس ڈی گراسی کی مجموعی برتری رہی اور وہ فاتح قرار پائے۔ سیزن کی پہلی ریس کا آخری مرحلہ جیتنے والے جین اِرک ورگن دوسرے نمبر پر رہے جبکہ برطانوی ڈرائیور کو تیسری پوزیشن ملی۔۔
وقت اشاعت : 31/07/2017 - 21:59:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :