انڈر16حیدرآباد ریجن انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چمپئن شپ 11 اگست سے حیدرآباد میں شروع ہوگی

پیر 31 جولائی 2017 22:02

انڈر16حیدرآباد ریجن انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چمپئن شپ 11 اگست سے حیدرآباد میں شروع ہوگی
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تحت منعقدہ اسکول بوائز انڈر 16 ہاکی چیمپین شپ اور انڈر18 ہاکی چیمپین شپ کے سلسلے میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی انڈر16ہاکی ٹیم اور حیدرآباد ریجن انڈر 18کی ٹیم کے لئے دو روزہ ٹرائلز 3 اور 4 اگست 2017 کو شام 5 بجے بورڈ اسٹیڈیم لطیف آباد نمبر6میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد رضوان تنویر کے مطابق ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند تمام کھلاڑی اوریجنل نادرا فارم (ب) یا نادرکے پیدائشی سر ٹیفکیٹ کے ساتھ انڈر 16 کے کھلاڑی ٹرائلز کے انچارج سعید الله قائم خانی کو اور انڈر18کے کھلاڑی انچارج شیخ طارق حفیظ کو رپورٹ کریں، حیدرآباد ریجن کے کوآڈینیٹر ظفر سعید راجپوت نے بتایا ہے کہ انڈر16حیدرآباد ریجن انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپین شپ 11 اگست سے حیدرآباد میں شروع ہوگی جس میں حیدرآباد ، دادو اور جامشورو ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں شرکت کریں گی، حیدرآباد ریجن انڈر18کی ہاکی ٹیم8 اگست سے شروع ہونے والی سندھ انٹر ریجن ہاکی چیمئپن شپ میں شرکت کرے گی۔
وقت اشاعت : 31/07/2017 - 22:02:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :