انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے تازہ رینکنگ جاری کردی

برطانوی اسٹار اینڈی مرے بدستورپہلے نمبر پر ،نوواک جوکووچ 10 برس میں پہلی بار ٹاپ فور سے باہر، رافیل نڈال دوسرے نمبر پر براجمان

منگل 1 اگست 2017 22:57

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے تازہ رینکنگ جاری کردی
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) برطانوی اسٹار اینڈی مرے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کی تازہ ترین رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں البتہ نوواک جوکووچ 10 برس میں پہلی بار ٹاپ فور سے باہر ہوئے ہیں۔آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے تحت اینڈی مرے بدستور سرفہرست ہیں تاہم ان کا عالمی نمبر دو کھلاڑی سے فاصلہ کم ہو گیا جہاں دوسرے نمبر پر اسپین کے رافیل نڈال موجود ہیں۔

(جاری ہے)

سوئس سٹار اور ریکارڈ 19 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، اسٹان واورنکا ایک درجہ ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آ گئے جبکہ سربیا کے جوکووچ ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر پانچویں نمبر پر چلے گئے۔جرمنی کے الیگزینڈر پہلی بار ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔واضح رہے کہ انجری مسائل کے سبب سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کی کارکردگی مسلسل ناقص رہی ہے اور یہی وجہ تھی کہ ومبلڈن اوپن کے کوارٹر فائنل سے بھی وہ انجری کے سبب دستبردار ہو گئے تھے۔انجری کی وجہ سے حال ہی میں انہوں نے سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ یو ایس اوپن سمیت سال کے اختتام تک مکمل سیزن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 01/08/2017 - 22:57:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :