افغان کرکٹ بورڈ کا پہلے ٹیسٹ کیلیے زمبابوے سے رابطہ

زمبابوین بورڈ نے بھی مثبت اشارہ دے دیا، بنگلا دیش سے ٹرائنگولر سیریز کا شیڈول طے ہونے کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا

منگل 1 اگست 2017 22:57

افغان کرکٹ بورڈ کا پہلے ٹیسٹ کیلیے زمبابوے سے رابطہ
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) افغان کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ کیلیے زمبابوے سے رابطہ کرتے ہوئے اسے مکمل سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

افغان کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ کیلیے زمبابوے سے رابطہ کیا ہے جب کہ زمبابوین بورڈ نے بھی مثبت اشارہ دے دیا، بنگلا دیش سے ٹرائنگولر سیریز کا شیڈول طے ہونے کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔افغانستان کو رواں برس آئرلینڈ کے ہمراہ ٹیسٹ اسٹیٹس ملا تھا، اپنے ملک میں سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے باعث افغان کرکٹ بورڈ اس مجوزہ سیریز کی میزبانی بھارت یا پھر یو اے ای میں کرنے کا خواہاں ہے۔ اس کی پیشکش پر زمبابوے نے بھی مثبت اشارہ دے دیا ہے۔۔
وقت اشاعت : 01/08/2017 - 22:57:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :