اسٹینفورڈ ٹینس؛ ماریا شراپووا کی دوسرے راؤنڈ میں رسائی

نجری سے نجات کے بعد ماریا شراپووا کا یہ پہلا مسابقتی میچ تھا

منگل 1 اگست 2017 23:03

اسٹینفورڈ ٹینس؛ ماریا شراپووا کی دوسرے راؤنڈ میں رسائی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء)اسٹینفورڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں روسی اسٹار ماریا شراپووا نے بھرپورمقابلے کے بعد امریکی حریف جینیفر بریڈی کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں رسائی پالی۔

(جاری ہے)

اسٹینفورڈ ٹینس میں ماریا شراپووا نے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے، انجری سے نجات کے بعد ماریا شراپووا کا یہ پہلا مسابقتی میچ تھا، دیگر میچز میں 5 سیڈ اینا کونجا کے مقابل آنے والی کیوی حریف مارینا ایراکووک 3-6، 0-1 کے اسکور پر ریٹائرڈ ہوگئیں، 7 سیڈ لیزا ٹی سورنیکو نے لارا آروبیرینا نے 3-6، 3-6 سے ہرادیا۔

کائلا ڈے نے جاپانی حریف میساکی ڈوئی کو 4-6، 2-6 سے قابو کرلیا، نٹالیا نے ڈینیلا کیخلاف 4-6، 3-6 سے فتح پائی، نکولس گبز نے کلیری لیو کو6-4، 2-6 اور6-7 (7/5) سے مات دیکر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔۔
وقت اشاعت : 01/08/2017 - 23:03:17