قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

بدھ 2 اگست 2017 13:05

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 اگست۔2017ئ) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم اگلے سال کے شروع میں نیوزی کا دورہ کرے گی جہاں وہ6سے 18جنوری کے دوران 5ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ نے گرین شرٹس کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے 6جنوری کو بیسن ریزرو،دوسرا9جنوری کو سیکٹن ،اوول،تیسرا 13جنوری کو یونیورسٹی آف اوٹاگو،اوول،چوتھا ون ڈے 16جنوری کو سیڈن پار ک اور پانچواں اور آخری ایک روز ہ میچ 19جنوری کو ایک بار پھر بیسن ریزور پر کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 22جنوری کو ویسٹ پاک سٹیڈیم،دوسرا میچ 25جنوری کو ایڈن پار ک اور تیسرا اور آخری مقابلہ 28جنوری کوبے ،اوول کے مقام پر کھیلا جائے گا ۔ 

وقت اشاعت : 02/08/2017 - 13:05:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :