معروف ریسلر بروک لیسنر نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑنے کا مشروط ارادہ ظاہر کردیا

بدھ 2 اگست 2017 15:38

معروف ریسلر بروک لیسنر نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑنے کا مشروط ارادہ ظاہر کردیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء)معروف ریسلر بروک لیسنر نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑنے کا مشروط ارادہ ظاہر کردیا۔گزشتہ شب ڈبلیو ڈبلیو ای کے شو را میں اپنے منیجر پال ہے مین کے ساتھ بروک لیسنر رنگ میں آئے اور جنرل منیجر کرٹ اینگل کے سامنے پھٹ پڑے۔ شو کے دوران پال ہے مین نے کہا کہ جنرل منیجر کو بورڈآف ڈائریکٹرز کو جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا 'بروک لیسنر کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہورہا، را کو ہر حال میں اوپر رکھنے کے لیے بروک لیسنر کو زبردستی چار ریسلر کے مقابلے پر لانے کی قیمت چکاناہوگی، اگر رواں ماہ شیڈول ایونٹ سمر سلیم میںبروک لیسنر اپنی یونیورسل چیمپئن شپ سے محروم ہوئے تو وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑ جائیں گی'۔ بروک لیسنر کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے معاہدہ اگلے سال ریسل مینیا کے بعد ختم ہورہا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس کے بعد وہ یو ایف سی میں واپس لوٹ سکتے ہیں، جہاں سے وہ گزشتہ سال ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد ریٹائرمنٹ بھی لے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وہاں گزشتہ دنوں لائٹ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے جون جونز نے بروک لیسنر کو مقابلے کا چیلنج بھی دیا ہے، جس کے جواب میں ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نے کہا ' نوجوان خواہش کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہئی'۔اب ان کے منیجر کا کہنا ہے کہ اگر بروک لیسنر اپنے چیمپئن شپ ٹائٹل سے محروم ہوئے تو وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کو خیرباد کہہ دیں گے۔۔
وقت اشاعت : 02/08/2017 - 15:38:05