چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی اہلیہ کی گاڑی کو حادثہ

اہلیہ محفوظ رہیں، جبکہ ڈرائیور اور فوٹو گرافر زخمی ہوگئے

بدھ 2 اگست 2017 20:40

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی اہلیہ کی گاڑی کو حادثہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کی اہلیہ کی گاڑی لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ چیرمین پی سی بی کی اہلیہ محفوظ رہیں، جبکہ ڈرائیور اور فوٹو گرافر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے چیرمین شہریارخان کی گاڑی لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ گاڑی میں چیرمین پی سی بی کی اہلیہ سمیت 3 افراد موجود تھے۔ گاڑی کلر کہار کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے میں شہریار خان کی اہلیہ محفوظ رہیں، جبکہ ڈرائیور یاسین اور فوٹوگرافر زخمی ہوئے ہیں۔چیرمین پی سی بی شہریار خان آج دفتر نہیں آئے۔ حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔
وقت اشاعت : 02/08/2017 - 20:40:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :