اسٹانفورڈ اوپن میں ماریا شراپوا نے جنیفر بریڈی کو شکست دیدی

بدھ 2 اگست 2017 20:42

اسٹانفورڈ اوپن میں ماریا شراپوا نے جنیفر بریڈی کو شکست دیدی
اسٹانفورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء)سابق عالمی نمبر ایک ماریا شراپوا نے اسٹانفورڈ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں امریکی جنیفربریڈی کوہرادیا۔روسی ٹینس اسٹار 15 ماہ کی ڈوپنگ پابندی کے باعث اپریل میں بین الاقوامی ٹینس میں واپس آئی تھیں، لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے وہ ومبلڈن کوالیفائر میں شرکت نہ کرسکیں۔ سابق عالمی نمبر ون نے امریکی ہارڈ کورٹ پر آخری میچ مارچ 2015ئ میں کھیلا تھا۔

(جاری ہے)

اسٹان فورڈ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ماریا شراپوا نے امریکا کی جنیفر ہارڈی کوشکست دیدی۔ لیکن اس کیلئے انہیں پورے 3 سیٹ کا مقابلہ کرنا پڑا۔ شراپوا نے چھ ایک ،چار چھ اور چھ صفر سے کامیابی حاصل کی، اور 28 ماہ بعد امریکی کورٹ پر پہلی فتح کی بدولت دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔پانچ گرینڈ سلیم ٹائٹل ہولڈر ماریا شراپوا نے کامیابی پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں اورٹینس میں کھوہا ہوا مقام بحال کرنے میں کوشاں رہیں گی۔۔
وقت اشاعت : 02/08/2017 - 20:42:03