نیوزی لینڈ کا ویسٹ انڈیز، پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز 6 سے 19 جنوری، ٹی ٹونٹی سیریز 22 سے 28 جنوری تک کھیلی جائے گی

بدھ 2 اگست 2017 20:49

نیوزی لینڈ کا ویسٹ انڈیز، پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2017ء) نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز، پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف 2017-18ء ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، کالی آندھی کے خلاف سیریز سے ایک ٹیسٹ کو بھی ختم کر دیا جبکہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ تاحال غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق بلیک کیپس 2017-18ء سیزن کے دوران کالی آندھی کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی، پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی جبکہ انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا، نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے ایک ٹیسٹ کو بھی ختم کر دیا، طے شدہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ کھیلے جانے تھے لیکن اب دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 دسمبر جبکہ دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 20 دسمبر، دوسرا ون ڈے 23 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ اور کالی آندھی کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی 29 دسمبر، دوسرا میچ یکم جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 3 جنوری کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 6 سے 19 جنوری جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز 22 سے 28 جنوری تک کھیلی جائے گی، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 02/08/2017 - 20:49:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :