فٹ بالر نیمار جونیئر کو پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کی تفصیل سامنے آگئی

جمعہ 4 اگست 2017 17:39

فٹ بالر نیمار جونیئر کو پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کی تفصیل سامنے آگئی
پیرس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5 اگست۔2017ئ)برازیل سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبالر نیمار جونیئر کو فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔

(جاری ہے)

25سالہ نیمار جونیئر کو اپنے نئے کلب کی جانب سے سالانہ 30,992,000 یوروز یا تقریبا 4ارب پاکستانی روپے ، ماہانہ 2,384,000 یوروز یا تقریبا 30کروڑ پاکستانی روپے،ہفتہ وار596,000 یوروز یا تقریبا ساڑھے 7کروڑ پاکستانی روپے ، فی دن 85,142 یوروز یا تقریبا ایک کروڑ 6لاکھ 49ہزار 99پاکستانی روپے اور فی گھنٹہ 3,547 یوروز یا تقریبا ساڑھے 4لاکھ پاکستانی روپے بطور معاوضہ ملیں گے ۔ یاد رہے کہ نیمار جونیئر 2013ءمیں سانتوس سے بارسلونا فٹبال کلب آئے تھے جس کے لیے انہوں نے 68گولز سکور کیے ۔ 

وقت اشاعت : 04/08/2017 - 17:39:01