عامر خان کی جانب سے فریال مخدوم پر ایک اور شخص کیساتھ چکر چلانے کا الزام

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 اگست 2017 19:14

دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 اگست 2017ء) عامر خان کی جانب سے فریال مخدوم پر ایک اور شخص کیساتھ چکر چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عامر خان نے فریال مخدوم پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فریال کی خاطر اپنے اہل خانہ تک کو چھوڑ دیا۔ تاہم دوسری جانب فریال نے انہیں دھوکہ دیا۔ عامر خان نے الزام عائد کیا ہے کہ فریال مخدوم کا کسی دوسرے شخص کیساتھ چکر تھا۔ عامر خان کے مطابق معروف باکسر جوشواء اور فریال مخدوم کے درمیان مبینہ تعلقات ہیں۔
وقت اشاعت : 04/08/2017 - 19:14:42