قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس کو بھی کائونٹی کرکٹ کھیلنے کی پیش کش

جمعہ 4 اگست 2017 22:40

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس کو بھی کائونٹی کرکٹ کھیلنے کی پیش کش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2017ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس کو بھی کائونٹی کرکٹ کھیلنے کی پیش کش کی گئی ہے۔قومی کرکٹر رومان رئیس نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انگلش کائونٹی ڈرہم نے ان سے رابطہ کیا ہے جس سے کائونٹی کا معاہدہ کرنے جارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد اگلے سال کائونٹی کھیلوں گا۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کائونٹی سے کھیل میں مزید نکھار آئے گا۔

رومان رئیس چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم میں شامل تھے اور انہوں نے اس دوران میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان اور شاداب خان بھی کیریبین کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرچکے ہیںجبکہ بابر اعظم بھی اسی لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے
وقت اشاعت : 04/08/2017 - 22:40:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :