جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے بوائز والی بال ایونٹ کے افتتاحی میچوں میں اسٹوڈنٹس کلب اور زین کلب کوٹری کی ٹیمیں کامیاب ہو گئیں

جمعہ 4 اگست 2017 23:11

جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے بوائز والی بال ایونٹ کے افتتاحی میچوں میں اسٹوڈنٹس کلب اور زین کلب کوٹری کی ٹیمیں کامیاب ہو گئیں
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2017ء)جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے بوائز والی بال ایونٹ کے افتتاحی میچوں میں اسٹوڈنٹس کلب اور زین کلب کوٹری کی ٹیمیں کامیاب ہو گئیں، فائنل اسٹوڈنٹس کلب کوٹری اور زین کلب کوٹری کے درمیان کھیلا جائیگا۔حیدر آباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی اور دی آئیکون پاکستان کے تعاون سے جاری جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے بوائز والی بال ایونٹ کا افتتاح حیدر آباد ڈویژن کے سیکریٹری اور سندھ والی بال ایسو سی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری پر ویز احمد شیخ نے کیا، اس موقع پر حیدر آباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی اور لیڈی کو آرڈینیٹر اور ایونٹ مینیجر عائشہ ارم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں اسٹوڈنٹس کلب کوٹری نے الشہباز کلب کوٹری کو 3-0سے جبکہ دوسرے میچ میں زین کلب کوٹری نے خان کلب جامشورو کو 3-1سے ہرایا، جاوید علی ، امجد علی،سردار خان، ذاکر حسین، زریاب علی، امام علی، حیدر علی، کامران رشید، فیروز گل، سعادت علی نمایاں کھلاڑی رہے، میچز کوعائشہ ارم، کامران شاہ اورظہیر الدین نے سپر وائز کیا، فائنل اسٹوڈنٹس کلب کوٹری اور زین کلب کوٹری کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ خان کلب جامشورو اور الشہباز کلب کوٹری تیسری پوزیشن کے لئے مدمقابل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 04/08/2017 - 23:11:59