سری لنکا میں ہونیوالے تیسرے سٹوڈنٹس اولمپکس گیمز میں پاکستان کی فٹ بال ٹیم نے سلور میڈل حاصل کر لیا

سیالکوٹ کے نواحی گائوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اسد عدنان نے عمدہ کھیل پیش کیا اور سٹوڈنٹس اولمپکس گیمز میں مجموعی طور پر 7گول کر کے بہترین کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے

جمعہ 4 اگست 2017 23:12

سری لنکا میں ہونیوالے تیسرے سٹوڈنٹس اولمپکس گیمز میں پاکستان کی فٹ بال ٹیم نے سلور میڈل حاصل کر لیا
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) سری لنکا میں ہونے والے تیسرے سٹوڈنٹس اولمپکس گیمز میں پاکستان کی فٹ بال ٹیم نے سلور میڈل حاصل کر لیا ، فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ سری لنکا سے تھا جس میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 1کے مقابلے میں 2گول سے شکست دے دی اور پاکستانی ٹیم سلور میڈل جیتنے میں کامیاب ہو سکی ، جبکہ سیمی فائینل میں پاکستان کا مقابلہ اپنے روایتی حریف انڈیا سے تھا جس میں دونوں ٹیموں نے 3تین گول کئے اور پاکستان بہترین سکور ریٹ پر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ میں سیالکوٹ کے نواحی گائوں چٹی شیخاں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اسد عدنان نے عمدہ کھیل پیش کیا اور سٹوڈنٹس اولمپکس گیمز میں مجموعی طور پر 7گول کر کے بہترین کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے ،علاوہ ازیں پاکستانی کھلاڑیوں میں حمزہ بٹ، عبداللہ بن عباس،ایم بن حیدر ،حسنات نواز اور سردار عبداللہ نے بھی اچھا کھیل پیش کیا، سٹوڈنٹس اولمپکس گیمز میں ایشاء کی 7ملکوں سے زائد نے حصہ لیا۔
وقت اشاعت : 04/08/2017 - 23:12:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :