آسٹریلیا کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے سکواڈ کا اعلان، مچل سوپسن کی پہلی بار طلبی، سٹارک اور پیٹنسن انجری کے باعث سیریز سے باہر

ہفتہ 5 اگست 2017 15:58

آسٹریلیا کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے سکواڈ کا اعلان، مچل سوپسن کی پہلی بار طلبی، سٹارک اور پیٹنسن انجری کے باعث سیریز سے باہر
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2017ء) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، کوئنز لینڈ لیگ سپنر مچل سوپسن کی پہلی بار ٹیم میں طلبی ہوئی جبکہ فاسٹ بائولرز مچل سٹارک اور جیمز پیٹنسن انجریز کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جیکسن برڈ کو پیٹنسن کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، سوپسن رواں سال کے شروع میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کینگروز سکواڈ کا حصہ تھے لیکن انہیں ڈیبیو کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم دورہ بنگلہ دیش کے دوران دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان سٹیون سمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر، آشٹن ایگر، ہلٹن کارٹرائٹ، پیٹ کمنز، پیٹر ہینڈز کامب، میتھیو ویڈ، جوش ہیزلووڈ، عثمان خواجہ، نیتھن لیون، گلین میکسویل، جیمز پیٹنسن، میٹ رینشا اور مچل سوپسن پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 05/08/2017 - 15:58:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :