باکسنگ رنگ میں حریف کے تابڑ توڑ مکے سہنے والے عامر،بیوی کی مبینہ بے وفائی نہ سہ سکے

میری زندگی تباہ ہوگئی، رات بھرسو نہیں سکا،باکسرعامر خان

اتوار 6 اگست 2017 21:01

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اگست2017ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے کہا ہے کہ رات بھرسو نہیں سکا ، سمجھ نہیں آرہا میر ی زندگی تباہ ہوگئی ہے ۔ادھر فریال نے علیحدگی کے بعد بن ٹھن کر پہلی سیلفی جاری کردی۔ انہوں نے ہے کہ ہمیشہ سر اونچا رکھو ۔باکسنگ رنگ میں حریف کے تابڑ توڑ مکے سہنے والے عامر،بیوی کی مبینہ بے وفائی نہ سہ سکے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد سے رات بھر نہیں سو سکا۔میری زندگی تباہ ہوگئی،مجھیآرام کی ضرورت ہے۔دوسری جانب فریال نے بن ٹھن کر انٹرنیٹ پر تازہ ترین سیلفی جاری کی اورساتھ میں پیغام دیاہمیشہ اپنا سر بلند رکھو۔ادھر ایک برطانوی ماڈل ایگلینٹائن نے جلتی پر تیل ڈالتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ مارچ 2014میں ان کا عامرخان سے تعلق رہا۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے مطابق ماڈل کا کہنا ہے کہ انہوں نے فریال کومشورہ دیاتھاکہ بیوفاعامرسے الگ ہوجاو۔خوش ہوں کہ بالآخر میری بات مان لی۔مشکل وقت میں عامر خان کے بھائی ان کا ساتھ دینے دبئی پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب عامر خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق عامر اور فریال میں علیحدگی کا معاملہ برطانوی عدالت میں جائے گا، کیوں کہ طلاق باہمی رضا مندی سے نہیں ہوئی ۔ عامر خان کے اثاثوں کی مالیت ڈھائی کروڑ پاونڈ تک ہے جن پر فریال مخدوم بھی دعوی کریں گی، معاملہ عدالت تک گیا تو فریال عامر خان کی آدھی دولت تک کی حق دار ٹھہریں گی۔
وقت اشاعت : 06/08/2017 - 21:01:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :